پی ایس ایل فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت،بینکوں کے باہر قطاریں
بدھ 1 مارچ 2017 19:30
(جاری ہے)
لاہور میں ٹکٹ پنجاب بینک کی مخصوص شاخوں سے فروخت کیے جا رہے ہیں جن کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں بدھ کی صبح سے ہی موجود تھی تاہم عوام کی جانب سے سب سے سستے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے ٹکٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور بینکوں کی جانب سے انھیں کہا جا رہا ہے کہ ہر برانچ میں 500 روپے والے ٹکٹ بہت کم تعداد میں فراہم کیے گئے ہیں۔بینک آف پنجاب کی ایک برانچ کے باہر موجود شائقین میں سے ایک شخص نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کے انتظار کے باوجود انھیں ٹکٹ نہیں ملا۔'میں صبح سے بینک کے باہر موجود ہوں اور مجھ سے آگے صرف سات لوگ کھڑے تھے لیکن میری بارے آنے پر بینک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کل 35 ٹکٹیں آئی تھیں جو فروخت ہو چکی ہیں۔'وہاں موجود بعض لوگوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ 'پانچ سو روپے والی ٹکٹیں بلیک میں دو ہزار سے چار ہزار میں فروخت کی جا رہی ہیں۔'جبکہ بینک آنے والے ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ 'میں تو اپنی تنخواہ لینے کے لیے آیا ہوں مجھے میری تنخواہ بھی نہیں دی جا رہی۔'ان افراد کے مطابق بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب صرف 12000 ہزار روپے والی ٹکٹیں ہی موجود ہیں۔فائنل کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور اس کے اردگرد علاقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔شائقین کے لیے ٹکٹوں کے ساتھ اصل شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ کسی نگران کا ہونا ضروری ہے ورنہ انھیں ٹکٹ ہونے کے باوجود قذافی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔قذافی سٹیڈیم میں 25 ہزار کے قریب افراد کی گنجائش ہے اور پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ 'جتنے لوگ میچ دیکھنے کے لیے آنا چاہ رہے ہیں اتنی جگہ نہیں ہے لیکن غریب ہو یا امیر ہو، سب پاکستانی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے مل کر پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.