پی ایس ایل فائنل تقریب ، معروف برطانوی کمنٹیٹرایلن ولکنز کی اردو میں ٹوئیٹ

اتوار 5 مارچ 2017 20:21

پی ایس ایل فائنل تقریب ، معروف برطانوی کمنٹیٹرایلن ولکنز کی اردو میں ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مارچ ۔2017ئ) معروف برطانوی کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی اختتامی تقریب کی اردو میں تعریف کرکے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کےلئے سکیورٹی وجوہات کی بناءپر لاہور آنے سے معذرت کرنے والے برطانوی کمنٹیٹر ایلن ولکنز ابھی تک پی ایس ایل کے سحر میں گرفتار ہیں اور لاہور نہ آنے کے باوجود اختتامی تقریب نے ان کا دل جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلن ولکلنز نے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رومن اردو میں ٹوٹی پھوٹی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” اختتامی تقریب اچھا تھا اورمزہ آیا۔“ ایک اور ٹوئیٹ میں ایلن ولکنز نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونےوالے فائنل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل یادگار ٹورنامنٹ ہے جس کےلئے میری نیک خواہشات اور بھرپور حمایت ہے ، یہ ایک انتہائی جذباتی تجربہ ہے، اگر پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے بلایا گیا تو انشاءاللہ لاہور ضرور جاوں گا۔ واضح رہے کہ ایلن ولکنز اور ڈینی موریسن نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فائنل کے لیے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔