چینی صدر کاچین کے خود مختار علاقے سنکیانگ کے گرد لوہے کی عظیم دیوار کی تعمیر کا اعلان

سنکیانگ میں دیوار کی تعمیر نسلی استحکام ‘ قومی وحدت اور معاشرتی استحکام کو تحفظ دے گی‘شی جن پھنگ

جمعہ 10 مارچ 2017 22:39

چینی صدر کاچین کے خود مختار علاقے سنکیانگ کے گرد لوہے کی عظیم دیوار ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء)چینی صدر نے چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ کے گرد لوہے کی عظیم دیوار کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جو اس علاقہ کے نسلی استحکام ‘ قومی وحدت اور معاشرتی استحکام کو تحفظ دے گی۔

(جاری ہے)

شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سینٹرل کمپنی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے قومی قانون سازوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ کے گرد اس علاقہ کے استحکام کیلئے لوہے کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔