افغان لیگ سپنر راشد خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ مارچ 11:54

افغان لیگ سپنر راشد خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
گریٹر نواڈا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2017ئ) افغان لیگ سپنر راشد خان نے ٹی ٹونٹی مقابلے میں کسی ایسو سی ایٹ کی جانب سے میچ میں بہترین انفرادی باﺅلنگ کاکارنامہ سر انجام د ے ڈالا۔18سالہ راشد خان نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں 2اوورز میںمحض 3رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کرکے اننگز میں کسی ایسوسی ایٹ باﺅلر کی جانب سے بہترین انفرادی گیند بازی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

راشد خان کا پہلا شکار کیون اوبرائن تھے جو ان کی گگلی پڑھنے میں ناکام رہے جبکہ گیری ولسن بھی انہیں کریز سے آگے نکلنے کر کھیلنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے سٹمپ آﺅٹ ہوگئے۔راشد نے اپنے اگلے اوور میں لارکن ٹکر،گریگ تھامپسن اور بیری میکارتھی کی وکٹ حاصل کرکے آئر لینڈ کے لیے ہدف کا تعاقب کرنا ناممکن بنا دیا ۔ اس سے قبل کسی بھی ایسوسی ایٹ باﺅلر کی جانب سے اننگ میں بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ افغانستان ہی کے لیگ سپنر سمیع اللہ شنواری کے پاس تھا جنہوں نے 4سال قبل شارجہ میںکینیاکے خلاف 13رنز دیکر 5شکار کیے تھے۔

افغان لیگ سپنر راشد خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا