امریکا میں سویابین کے نرخ دوماہ کی کم ترین سطح پر

ہفتہ مارچ 13:06

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) امریکا میں سویابین کے نرخ دوماہ کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ برازیل میں توقع سے زیادہ پیداوار کے امکانات پر امریکی برآمدات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مئی کیلئے سویا بین کے سودے 6.5 سینٹ کم ہوکر 10.4 ڈالر فی بشل طے پائے۔اسی عرصے کیلئے مکئی کے سودے 3.75 سینٹ گر کر 3.63 ڈالر فی بشل طے پائے۔ بورڈ میں مئی کیلئے گندم کے سودے 1.5 سینٹ کمی کے بعد 4.42 ڈالر فی بشل طے پائے۔