سابق روسی حسینہ فٹ بال ورلڈ کپ کی ایمبیسڈر مقرر

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:19

سابق روسی حسینہ فٹ بال ورلڈ کپ کی ایمبیسڈر مقرر
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) سابق روسی حسینہ وکٹوریہ لوپیریووا کو فٹ بال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کا ایمبیسڈر مقرر کردیاگیا۔ان کا تعلق روس کے جنوب مغربی شہر روسٹوف سے ہے جہا ں میگا ایونٹ کے پانچ گروپ میچوں کے علاوہ ناک آؤٹ مرحلے کا ایک میچ کھیلا جانا ہے۔

(جاری ہے)

وکٹوریہ کو یقین ہے کہ ورلڈ کپ کے انعقاد سے د نیا کو ان کے وطن کا ایک مختلف روپ دکھانے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو وہ روس کے دوستانہ اور خوشگوار چہرے سے روشناس کرانا چاہتی ہیں جو اٴْن کیلئے بہت ضروری ہے جبکہ بہترین ٹیموں کی آمد اور میچوں کی میزبانی کیلئے ان کے شہر میں ہر کوئی پر جوش ہے۔