وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی‘ اداکارہ کے وکیل کا دعویٰ

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:41

وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی‘ اداکارہ کے وکیل کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) وکیل کے دعوے کے مطابق اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے زندگی کی راہیں جدا کر لیں ہیں۔ وینا ملک کی جانب سے دائر خلع کی درخواست پر فیملی کورٹ نے یک طرفہ فیصلہ سنا دیا۔ اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

فیملی جج قیصر جمیل گوجر نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے 31 جنوری 2017ء کو اداکارہ کے حق میں ڈگری جاری کر دی تھی۔ عدالتی ذرئع کے مطابق اسد خٹک کی عدم پیروی پر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا۔وینا ملک اور اسد میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے کی اطلاعات تھیں خلع کا فیصلہ بھی دونوں کی رضا مندی سے ہوا۔ وینا ملک کے وکیل علی احمد نے میاں بیوی میں کشیدگی اور خلع کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ جب ہم راضی ہو جائیں گے تو عدالت ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی۔ میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔