چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کاشیخ زید ہسپتال کا دورہ
عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، چیف جسٹس نے ڈاکٹروں کو ہدایت
ہفتہ 11 مارچ 2017 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔
اس موقع پر یونیورسٹی کیمپس کے لئے ایجوکیشن اینکلیو میں جگہ بھی مختص کی گئی تاکہ مستونگ میں ہی یونیورسٹی کے طلباء اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے سیشن کورٹ مستونگ کا دورہ بھی کیا۔ مستونگ بار کی جانب سے بار روم میں ان کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مستونگ بار کے صدر غلام محی الدین ایڈووکیٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور چیف جسٹس اور ان کی ٹیم کو سیشن کورٹ مستونگ آمد پر خوش آمدید کہا اور اپنے مطالبات چیف جسٹس کے سامنے پیش کئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ گاڑی کے دوپہیے ہیں اور ایک دوسرے کے تعاون سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل آفیسران کو مقدمات کو بروقت نمٹانے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ اس موقع پر رجسٹرار ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ، انسپکشن جج منوراحمد شاہوانی، سیکریٹری کالجز عبداللہ جان اور سیکریٹری ہیلتھ نورالحق بلوچ اور دیگر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.