حکمران مغرب کی خوشنودی کے لئے وطن عزیز کو مادر پدر آزادبنانا چاہتے ہیں‘ لیاقت بلوچ
سوشل میڈیا کو اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،سیکولر طبقہ ہماری تہذیب ،ْ نظر یے اور قوانین پر حملہ آور ہے مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میںگستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ،دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرور ت ہے‘ خطاب
منگل 14 مارچ 2017 22:31
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پوری اُمت عشق رسول ﷺ اور محبت رسول ﷺ پر اکٹھی ہے۔ہمیں کلمہ گو مسلمان ہونے پر فخر ہے ۔
باطل قوتیں مختلف طریقوں سے ہمارے ایمان پر حملہ آور ہیں۔ دشمن کے کھیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستا ن ،ْترکی ،ْ سعودی عرب اور ایران ایک صفحے پر آ جائیں تو اُمت کے بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔عالم اسلام کی بنیاد پر بھی اتحاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ تمام تر اختلافا ت کے باوجود پاکستان کے عوام کہیں بھی دست وگریباں نہیں ہیں۔فوج نے بھی ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے اسی لئے عزت پائی کہ فوج کو اس کے دائرہ کار تک محدود رکھا۔ عوام اپنی فوج کے پشتی بان ہیں۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے۔ اب امریکا اور یورپ اردگان کو ہدف بنا کر اس کے خلاف سازشوں میںمصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری نے دینی طبقوں کے سر کو فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایمان پرور طریقے سے سوشل میڈیا کی کارستانی کا نوٹس لیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی تم تنہا نہیں ہو ،ْپوری دینی قوتیں تمہاری پشت پر ہیں۔ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔ آئینی دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ غربت ،ْ مہنگائی اور سودکی لعنت مسلط کرنے والے ہمارے سروں پر سوار ہیں۔ ایسے حکمرانوں سے کوئی اُمید نہیں کہ وہ نظام کو بدل سکتے ہیں۔ان شا اللہ علماء کرام اور دینی قوتیں ہی قوم کی رہنمائی کریں گی۔ہم مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق کی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ماضی کو بھول کر تمام دینی قوتیں اکٹھی ہو جائیں۔جماعت اسلامی کھلے دل کے ساتھ دینی قوتوں کو دعوت دیتی ہے۔ہم اپنا مثبت کردار ادا کریںگے۔اپنی انائوں کے بُت توڑ دیں۔دینی قوتوںکا اتحاد قوم کو ایک نیا ولولہ دے گا۔ حافظ سعید کو ناجائز نظر بند کیا گیاہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر جاوید قصوری ،ْعارف حسین واحدی ،ْپیرسید اجمل ہمدانی میرا شر یف ،ْعلامہ ایاز ظہیر ہاشمی ،ْسلطان محمود ضیا ،ْقاری عبدالخالق ،ْسید چراغ الدین شاہ ،ْمولانا عبدالجلیل نقشبندی ،ْسید اظہاربخاری ،ْصاحبزادہ نثار المصطفیٰ ،ْقاری رفیق چشتی ،ْسید جاوید علی شاہ ،ْ سید نصیر حسین نقوی ،ْقاری عبد الباسط ،ْمولانا شیر محمد مغل ،ْراجہ خالد محمود ،ْقاری ذوالفقار نقشبندی ،ْ مفتی ظفیر عباسی ،ْ ظہیر احمد ہزاروی ،ْسید محمد احمد سہارنپوری ،ْشمس الرحمان سواتی ،ْسید عارف شیرازی ،ْضیا اللہ چوہان اور دیگر نے بھی اظہار خیا ل کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.