مردم شماری کیلئے کراچی کے تمام 6اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا
ضلع غربی میں زیادہ خطرات ہیں ‘جہاں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک فعال ہے ‘پہلا مرحلہ شروع ‘عملے کی سیکورٹی چیلنج بن گئی
بدھ 15 مارچ 2017 23:16
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام 6اضلاع حیدرآباد ،گھوٹکی اضلاع اور سیہون تحصیل کے 18ہزار 161سینسس بلاک میں خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔
بدھ کے روز سے عملے نے گھر گھر جاکر خانہ شماری شروع کردی ہے ، جبکہ تین دن کے بعد مردم شماری کی جائیگی ۔ کراچی میں مجموعی طور پر 14ہزار 522 سینسس بلاک قائم کئے گئے ہیں ۔ تمام شمار کنندگان کو 30 دن کے اندر دو دو بلاکس میں مردم شماری کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔اس طرح پہلے مزکورہ شمار کنندہ کراچی کے 7ہزار 276بلاکس میں مردم شماری کا عمل 15دن میں مکمل کرکے اس کے بعد باقی 7 ہزار 276بلاکس میں 17اپریل تک مردم شماری کا کام مکمل کریں گے ۔ پہلے 3 دن صرف خانہ شماری کیلئے ہوں گے ۔اس کے بعد10دن خانہ شماری میں شامل گھروں کی مردم شماری کا کام مکمل کیاجائے گا۔اس کے بعد ایک دن بے گھر افراد کی مردم شماری کیلئے ہوگا۔ اس طرح مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 سے 17اپریل تک مکمل کرنے کے بعد 25اپریل سے دوسرے مرحلے میں باقی اضلاع میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع کیا جائے گا جو کہ 25مئی تک جاری رہے گا۔ جبکہ دوسری طرف کراچی میں مردم شماری کے عملے کی سیکورٹی اداروں کے لئے چیلنج بن گئی ہے ۔ سیکورٹی کے حوالے سے کراچی کے 6اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ کراچی کا ضلع غربی انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہان کالعدم تنطیموں کا نیٹ ورک فعال ہے جو سیکورٹی کے حوالے سے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔ کراچی میں 19سال بعد ہونیوالی مردم شماری کے موقع پر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پولیس کیلئے سیکورٹی ایک چیلنج بن گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی کے لئے محکمہ پولیس کے پاس اہلکاروں کی شدید کمی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے افسران نے سندھ پولیس کے تمام شعبوں، دفاتر میں تعینات اہلکاروں کو بھی سیکورٹی کے لئے طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کراچی پولیس ہیڈ آفس مین تعینات دفتری عملے کو بھی سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہی, جبکہ محکمے سے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں سے بھی رابطہ کر کے ان کو سیکورٹی دیوٹی کیلئے طلب کر لیا ہے،جبکہ ضلع غربی سمیت تمام حساس علاقوں میںانتہائی سکت سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔رینجرز مسلسل گشت کررہی ہے اور فوجی وپولیس اہلکار بھی مردم شماری کے عملے کے ہمراہ موجود رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.