زیتون کا تیل دل کی بیماریوں، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے،ماہرین

جمعرات 16 مارچ 2017 17:07

سلانوالی۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زیتون کادرخت زندگی اورامن کی علامت ہے ،زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیں، زیتون کاتیل دل کی بیمار ی، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، زیتون کادرخت سدابہارہے، اس کی بلندی 15میٹرجبکہ پھیلائو10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے ،زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں ،زیتون کے پودے عام طورپرچار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں، زیتون کے پودے پر پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے، پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے، سرگودہاڈویثرن میںواقع وادی سون کے موسمی حالا ت زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی مناسب ہے کیونکہ وادی سون سکیسرسطح سمندر سے تقریبا900میٹرکی بلندی پر واقع ہے جبکہ سکیسر کی چوٹی سطح سمندرسے 1600میٹر کی بلندی پر سلسلہ کوہ نمک سے ملحقہ پہاڑی علاقہ پر واقع ہے،خوردنی تیل کے سالانہ اخراجات 40تا50ارب رو پے ہے، پاکستان اپنی ضرورت کاصرف32فیصدخوردنی تیل پیداکرتا ہے باقی 68فیصددرآمدکیاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :