تھور اور سیم ز د ہ ز مین سونف کی کا شت کیلئے مو زوں نہیں ،زرعی ماہرین

جمعہ 17 مارچ 2017 16:45

سلانوالی۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ سو نف مو سم سر ما کی فصل ہے، ا س کی کا شت عا م طور پر ملک بھرمیں ہو تی ہے، اسے 6ہزا ر فٹ کی بلندی تک نہا یت کا میا بی سے کا شت کیا جا سکتا ہے، یہ جھاڑ ی نما تین سے ساڑھے چا ر فٹ اونچا سدا بہا ر پو دا ہے لیکن کا شت کیلئے دوسر ی عا م فصلوں کی طر ح ہر سا ل بو یا جا تا ہے، سو نف بطو ر دوا نہا یت مفید پو دا ہے، ا س کے بیج میں تیل کی مقدا ر 3سے 5فیصد تک ہو تی ہے، ا س کے خشک بیج اور پود ے کے دوسر ے حصے بہت سے مر کبا ت اور یونا نی و ا نگر یز ی اد ویا ت میں استعما ل ہو تے ہیں، سونف کی کاشت کیلئے ہرقسم کی ز مین مفید ہے لیکن ذر خیز چکنی مٹی میں بہتر ین طر یقہ سے پرورش پاتی ہے، مشا ہد ے میں آ یا ہے کہ کلر ا ٹھی ز مین میں بھی سو نف پیدا کی جا سکتی ہے لیکن تھور اور سیم ز د ہ ز مین اس فصل کی کا شت کیلئے مو زوں نہیں ہے ،ما ہر ین نے بتا یا کہ چھٹے سے کا شت کی ہو ئی فصل سب سے ز یا دہ پیداوار دیتی ہے جس کی و جہ پودوں کی تعد ا دز یا د ہ ہے، اس کی کا شت متعدد طر یقوں سے کی جا تی ہے۔