پختونوںکے حقوق کا تحفظ ہرجگہ کیا جائیگا، امیرمقام
جمعہ 17 مارچ 2017 21:50
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ میں پختون برادری کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس سے قبل انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میںآر پی او اورکمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام اور پختون کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے آرپی او اورکمشنرکو ہدایایت دیتے ہوئے کہاکہ کسی کی ساتھ بھی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا۔ جلسہ گاہ پہنچنے پرموجود ہزاروں پختونوں نے انجینئر امیر مقام کاشاندار استقبال کیا اور جلسہ گاہ وزیراعظم محمدنوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور مشیر وزیراعظم انجینئر امیرمقام کے فلک بوس نعروںسے گونج اٹھا۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوصرف نوازشریف اورشہبازشریف فوبیا ہوگیاہے وہ ملک کے مفادکابھی پرواہ کئے بغیرغیرذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کافائنل لاہورمیں منعقد کرنے کیخلاف بیان دیکرعمران خان کااصل چہرہ بے نقاب ہوگیاہے، جب الیکشن کمیشن انکے حق میںفیصلہ دیتاہے توعمران خان ڈھول بچاتے ہیںاورجب انکے خلاف ہو تو وہ الیکشن کمیشن کیخلاف نازیبا الفاظ سے بھی دریغ نہیںکرتے۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ تمام صوبے ایک شجرکی شاخیںہیں، پختون قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میںان گنت قربانیاں دی ہیںاورامن کے قیام کی خاطراپنے ہی ملک میں پردیسیوںجیسی زندگی گزاری۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے بھی جان کے نذرانے پیش کئے ہیںاورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے اور اپنے اس چمن کی آبیاری اپنے لہوسے کریںگے مگرملک پرکوئی آنچ نہیںآنے دیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.