اسرائیل نے جدید ترین نظام سے شامی میزائل مار گرایا

جمعہ 17 مارچ 2017 22:55

اسرائیل نے جدید ترین نظام سے شامی میزائل مار گرایا
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے جدید ترین میزائل شکن نظام کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک شامی میزائل مار گرایا ۔

(جاری ہے)

ایرو سسٹم نامی اس میزائل شکن نظام کو طویل رینج کے بلیسٹک میزائل روکنے کیلئے بنایا گیا ،ْ اطلاعات کے مطابق نظام نے زمین سے فضا میں نشانے مارک کرنے والے ایک شامی میزائل کو مار گرایا اس کے علاوہ ایک غیر معمول اعتراف کرتے ہوئے اسرائیل نے بتایا کہ انھوں نے شام میں کچھ جگہوں کو نشانہ بنایا ۔اطلاعات کے مطابق مار گرایا جانے والا میزائل اردن میں گرا ہے ،ْ دیگر دو میزائل اسرائیلی حدود میں گرے ہیں ،ْ واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ۔

متعلقہ عنوان :