اوباما انتظامیہ نے میرے اور انجیلا میرکل کے فون ٹیپ کیے، ڈونلڈ ٹرمپ
ہفتہ 18 مارچ 2017 13:16
(جاری ہے)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فون ٹیپ کیے جانے کے حوالے سے بات کی جس پر انگیلا میرکل نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔
اس دوران امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں اپنی ٹوئٹس پر پچھتاوا ہوتا ہی جس پر انھوں نے کہا کہ کبھی کبھار۔ان کا کہنا تھا کہ یہی راستہ ہے جب میڈیا سچ نہ بتا رہا ہو۔انگیلامیرکل کے ساتھ امریکی دورے پر سیمنز، شیفر اور بی ایم ڈبلیو جیسی بڑی جرمن کمپنیوں کے اعلی افسران بھی ساتھ ہیں۔محترمہ میرکل کا دورہ امریکہ منگل سے شروع ہونے والا تھا لیکن برفیلے طوفان کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا۔جمعے کے روز بات چیت سے قبل جرمن چانسلر نے جرمن اخباروں سے بات چیت میں کہاتھا کہ ٹرمپ کے ساتھ پہلی ملاقات کے تئیں وہ پرامیدیں ہیں۔انھوں نے کہا: 'ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے بارے بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے بات چیت کرنا بہتر ہوتا ہے۔امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ میں کار بنانے والی جرمن کمپنیوں پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی اور جرمنی سے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے کو کہا تھا۔اس پر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بہت زیادہ براہ راست جرمن سرمایہ کاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'امریکہ میں بی ایم ڈبلیو کا تنہا پلانٹ جنرل موٹرز اور فورڈ دونوں سے بھی زیادہ کاریں امریکہ سے برآمد کرتا ہے۔ میں یہ سب بہت واضح کروں گی۔'دونوں رہنماں کے درمیان بعض کلیدی مسائل پر اختلافات پائے جاتے ہیں جس کا دونوں نے کھل کا اظہار بھی کیا اس تناظر میں اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جرمن چانسلر نے لاکھوں پناہ گزینوں کو جرمنی میں آنے کی اجازت دے کر تباہ کن غلطی کی۔اس کے رد عمل میں محترمہ میرکل نے کہا تھا کہ یورپ کو ٹرمپ سے سکھنے کی ضرورت نہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں خود سمجھتا ہے۔ ہم یورپیئن کی تقدیر خود ہمارے ہاتھوں میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.