ووٹ نہ دینے پر وحشی درندوں نے 3بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون شوہر کے ہمراہ انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی ‘انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 21:39

ووٹ نہ دینے پر وحشی درندوں نے 3بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ووٹ نہ دینے پر وحشی درندوں نے تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون شوہر کے ہمراہ انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گئی ،انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صالح پٹ کے نواحی گائوں عبدالستار شنبھانی کے مکین رستم شنبھانی نے اپنی بیوی مسمات شبیراں کے ہمراہ پریس کلب سکھر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برادری کے بااثر افراد عنایت اللہ شنبھانی ، خدابخش ، محمد حیات ، حبیب اللہ ، غلام مصطفی نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کل شام ہمارے گھروں میں جب ہم مرد گھر پر موجود نہیں تھے چڑھائی کی اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میری بیوی مسمات شبیراں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا رسم شنبھانی نے بتایا کہ ہم لوگوں نے انتخابات میں ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے یہ لوگ ہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں پولیس بھی ان بااثر افراد کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ملوث افراد شکایات پر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور گائوں چھوڑ کر جانے کا کہہ رہے ہیں ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :