بھنڈی پر پیلا رو گ بیماری کے حملہ میں کانفیڈ ار محلول استعمال کریں ، زرعی ماہرین

پیر 20 مارچ 2017 14:16

سلانوالی۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) زرعی ماہرین نے بھنڈی کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ بھنڈی کے کا شت کار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں بھنڈی توری کی فصل پر بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ ہونے سے نقصان پہنچتا ہے اس سے نمٹنے کیلئے کانفیڈار محلول استعمال کریں بھنڈی تور ی کی فصل پر مر جھائو کی بیماری کی وجہ سے پودے کی جڑی سو کھنا شروع ہو جاتی ہے حملہ شدید ہوجا ئے تو پودے مر جاتے ہیں بیماریوں کے کنٹرو ل کیلئے فصلوں کا مناسب ہیر پھیر اور جلد پانی جذب کرنے والی زمین میں فصل کی کا شت اہم ہے بھنڈی توری پیلا روگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلا پڑ جاتاہے ابتدا میں حملہ کی صورت میں پودے کا قد بھی متاثرہوتا ہے اس بیماری کو کنٹرو ل کر نا مشکل ہے تا ہم سفید مکھی کے کنٹرو ل سے اس پر کا فی حد تک قابو پایاجاسکتا ہے اس مقصد کیلئے کانفیڈا ر بحساب 0.2فیصد محلول کا استعمال اچھے نتائج دیتا ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :