وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:26

وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پنجاب حکومت کی راہ میں گندم خریداری کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن خریداری کاعملی گرین سگنل دے دیا۔وفاق کی جانب سے پنجاب کو گندم کی خریداری کیلئے زیر التوا ئ552 ارب روپے قرض کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے گندم قرض کے اجرا ء کیلئے سٹیٹ بینک کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 196 ارب روپے 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے دیئے گئے ہیں جبکہ 356 ارب روپے گندم کے پرانے قرضوں کے رول اوور کیلئے ہوں گے۔دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل قرض منظور کی سمری وفاق کو بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق نئے گندم قرض کے لئے 22 فیصد شرح مارک اپ ہوگی ،پنجاب بینک سمیت متعدد بینکوں نے 16 اپریل کو قرض کی بولی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :