بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر چیتشوار پوجارا کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

پیر 20 مارچ 2017 16:52

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارت کے چیتشوار پوجارا کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر، میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور اسکو میزبان ٹیم کے خلاف 52 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پیٹر ہینڈس کومب 72 اور وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ 9 رنز پر کھیل رہے تھے کہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں راویندرا جدیجہ نے 4 جبکہ روی چندرن ایشون اور اشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو رانچی میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کینگروز نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 23 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو رنشاء 7 رنز پر کھیل رہے تھے۔

میٹ رنشاء آسٹریلیا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر اشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 21 رنز بناکر راویندرا جدیجہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس کے بعد شان مارش اور پیٹر ہینڈس کومب نے ٹیم کو سنبھالہ دیا اور چائے کے وقفہ تک ٹیم کو مجموعی سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تک پہنچا دیا اور آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف 30 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی تھی، اس دوران شان مارش اور پیٹر ہینڈس کومب نے اپنی اپنی نصٖف سنچریاں بھی مکمل کرلیں۔

شان مارش آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصٖف سنچری مکمل کرنے کے بعد اور چائے کے وقفہ کے بعد 53 رنز بناکر راویندرا جدیجہ کی گیند پر وکٹ کیپر مرلی وجے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ گیلن میکسویل آسٹریلیا کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر مرلی وجے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

پیٹر ہینڈس کومب 72 اور وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ 9 رنز پر کھیل رہے تھے کہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور اسکو میزبان ٹیم کے خلاف 52 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں راویندرا جدیجہ نے 4 جبکہ روی چندرن ایشون اور اشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہوگا۔ بھارت کے چیتشوار پوجارا کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :