پولینڈنیوی کے سربراہ کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز،پاک بحریہ کے سربراہ سے پیشہ ورانہ اُمور اورباہمی بحری تعاون پر تبادلہ خیال
پیر 20 مارچ 2017 20:08
(جاری ہے)
معزز مہمان کوپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
پولینڈ نیوی کے سربراہ نے بحرِ ہند اور عالمی سمندروں میں مشترکہ سکیورٹی کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ،جو عالمی بحری افواج کی متفقہ سوچ ہے۔ریئر ایڈمرل میروسلاء مورڈِل نے اس سال فروری میںکراچی میں کثیرالملکی بحری مشق امن 2017کے کامیاب انعقاد میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ایڈمرل ذکاء اللہ نے مشترکہ عزم --’’ امن کے لئے متحد‘‘ کے جذبے کے تحت کثیرالملکی بحری مشق امن2017میں پولینڈ نیوی کی بھر پور شرکت پر پولینڈ نیوی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے دوران ریئر ایڈمرل میروسلاء مورڈِل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔پولینڈ نیوی کے سربراہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میںکراچی اور لاہور میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں کے علاوہ معزز مہمان پاکستان نیو ی وار کالج لاہور اورکراچی میں پاکستان نیوی کی مختلف یونٹس کا دورہ کریں گے اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔ریئر ایڈمرل میروسلاء مورڈِل کو کئی کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میںچیف آف اسٹاف آف سب میرین اسکواڈرن،نیٹو کمانڈر سب میرین فورس ایسٹ اٹلانٹک کے ایکسرسائز پلانر، ڈپٹی چیف آف پلانز اینڈ پالیسی ڈویژن اور ڈپٹی چیف آف اسٹریٹیجک پلاننگ اینڈ کمانڈ آف تھرڈ شپ فلوٹیلا شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل میروسلاء مورڈِل ، پولینڈ نیول اکیڈمی اور جنرل اسٹاف کالج آف جرمن آرمڈ فورسز کے گریجویٹ ہیں۔آپ امریکہ کے نیول کمانڈ کالج، نیو پورٹ کے پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ پولینڈنیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا۔مزید اہم خبریں
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.