قتل، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث غلام مرتضیٰ عرف گاما گینگ کے چار ارکان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد
پیر 20 مارچ 2017 21:19
(جاری ہے)
دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے ایک رائفل اور تین پسٹل برآمد ہوئے ۔
ملزمان نے مزید ا نکشاف کیا کہ وہ درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے ملزمان نے تفتیشی ٹیم کو بتلایا کہ ا نہوں نے یکم فروری کوگلہ طارق نمکو والا ڈسپوزل روڈ تھانہ پیپلز کالونی میں دوران واردات مسمی خالد جاوید اور محمد وقاص کو مزاحمت پر فائرنگ کر مضروب کیا اور سترہ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ مسمی خالدجاوید ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گیا ۔ انہی ملزمان نے سال 2014میںتھانہ کھیالی کے علاقہ میں دوران مزاحمت نوشہرہ روڈ کے قریب مسمی امجد شیخ کو قتل کیااور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس خطرناک گینگ کے تین ارکان محمد ارشد، محمد سہیل اور محمد طیب تھانہ باغبانپورہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سنٹرل جیل بند ہیں ۔ملزمان نے کھیالی ، اروپ ،گرجاکھ اور باغبانپورہ کے علاقے میںموٹر سائیکل چھیننے اور دوران واردات مزاحمت پر متعدد ا شخاص کو فائرنگ کر کے مضروب کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ خطرناک ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں کرائم کا گراف کم ہوا اور گروہ کے ارکان کی گرفتاری پر علاقے کے مکینوں نے تھانہ باغبانپورہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جب کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر اور ایس پی سٹی طارق محمود نے ایس ایچ او باغبانپورہ چودھری بدر منیر گل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔مزید قومی خبریں
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.