لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
پیر 20 مارچ 2017 21:51
(جاری ہے)
رٹ میں فوڈ اتھارٹی کے سیل اور جرمانے کرنے کے اختیارات سمیت ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی شق3،4، 13(1)،40 اور 52کے اختیارات کوآئین پاکستان کے منافی قرار دے کر ان کی تنسیخ کی درخواست کی گئی تھی۔
ہائی کورٹ کی معزز جج عائشہ اے ملک کی عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی تمام شقوں کو آئین پاکستان کے عین مطابق قرار دیا۔فیصلے میں یہ واضع کیا گیا کہ سیکشن 13کے تحت فوڈ سیفٹی افسر کو حاصل اختیارات جس کے تحت وہ کسی بھی وقت کسی بھی خوراک بنانے،بیچنے یا اس سے منسلک جگہوں کا معائنہ کر سکتے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ جگہ کو بغیر نوٹس سیل کر سکتے ہیں آئین کے عین مطابق ہیں۔ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیل کرنے، جرمانے اور عوامی آگاہی کے لیے نام مشتہر کرنے کے اختیارات آئین پاکستان کی شق 10(A) کے منافی نہیں لہذا ان کی تبدیلی یا تنسیخ کا کوئی سوال کھڑا نہیں ہوتا۔ فیصلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کو آئین کے مطابق قرار دے کر رٹ خارج کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.