حکومت تاجروں کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا‘رفیق رجوانہ
ہمارے تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر صرف نظام کی کچھ پیچیدگیوں سے گھبراتے ہیں، حکومت تاجروں کا اعتماد بحال کرے گی ‘گورنر پنجاب
منگل 21 مارچ 2017 22:21
(جاری ہے)
جن میں احتشام الحق،ظفر اقبال صدیقی، ارشاد احمد بھٹی، عزیزالرحمن انصاری، ممتاز علی، محمد ارشد باجوہ، خواجہ عبیدالرحمن ، راجہ ابراہیم، حافظ محمد یونس، اسد غفار، علائو الدین، سید امیر حسین، جمیل بھٹی، سیٹھ محمد اسلم ، شیخ محمد سلیم اور دیگر تاجر عہدیدار موجود تھے۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ملک میں سرمایہ کاری ہورہی ہے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں سی پیک کی وجہ سے بہت مثبت تبدیلی آئے گی اور کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے جس سے ہماری صنعت کا پہیہ چلے گا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہاہے امن و امان میں بہت بہتری آئے گی۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کاروباری افراد کی معاشرے میں اثر رسوخ رکھتے ہیں ان کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے انہیں چاہئے کہ وہ حکومت کی طرف سے کئے گئے اچھے کاموں کو عوام کے سامنے رکھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے انفرادی ایجنڈے کی بجائے قومی ایجنڈ ے کی طرف آنا ہوگا اور ملکی مفاد کے لئے متحد ہوکر کام کرناہوگا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ تاجر مختلف مسائل کا شکارہیں میری کوشش ہے کہ تاجروں کے مختلف محکموں کے حوالے سے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سسٹم بنایا جائے تاکہ انہیں مختلف محکموں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ ملتان میں تین نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا، مظفر گڑھ میں طیب اردگان ہسپتال بنایا گیا ، ڈیرہ غازیخان میں غازی یونیورسٹی اور غازی میڈیکل کالج ، رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تقریباًہر ضلع میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے بنائے گئے ۔ اسی طرح جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ۔ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو بھی امپروکیا گیا ہے جس سے صحت کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہاکہ میری کوشش ہے کہ ملتان سے مظفرگڑھ اور اسی طرح مظفرگڑھ سے میانوالی روڈ کو ون وے کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجند روڈکی بھی کشادگی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حتی الامکان کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے جائیں جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ گورنرپنجاب کے عہدے پر ملک محمد رفیق ر جوانہ کا فائز ہونا ہمارے جنوبی پنجاب کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔آپ ایک انتہائی مخلص اور دیانت دار انسان ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ تاجر برادری سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ اس موقع پر مختلف تاجر رہنمائوں نے گورنر پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ارشاد حسین بھٹی نے مطالبہ کیا کہ ملتان وہاڑی روڈ پر ٹریفک کا بہائو بہت زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں ملتان وہاڑی روڈ کو بھی ون وے ڈوئل کیرج کرنے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.