قومی خبر رساں ایجنسی کے بیورو چیف پرویز اسلم سے ڈاکو 3 لاکھ 50ہزار روپے لوٹ کر فرار
منگل 21 مارچ 2017 22:53
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی میں بینک سے رقم لے کر گلی میں داخل ہوا تو بینک میں موجود مشکوک شخص اور اس کا ساتھی 125موٹر سائیکل پر میرا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 50ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ واردات بینک کے عملے کی غفلت لاپرواہی اور سیکورٹی کے مجوزہ طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ بینک میں مشکوک افراد کی بلاروک ٹوک آمدورفت اور بینک کے اندر سے کیش لے کر جانے والوں کا پیچھا کرکے لوٹنا معمول کی بات ہے۔ پرویز اسلم کی جانب سے تھانے میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشکوک افراد کی بینک میں موجودگی کی وجہ سے ہوئی ہے لہذا بینک کے عملے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے اور کیمرہ ریکارڈنگ و دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور رقم برآمد کی جائے۔ اس سلسلے میں جب پرویز اسلم شاہ فیصل تھانے گئے تو وہاں موجود ایک نو جوان نے بتایا کہ گزشتہ روز اس کے ساتھ بھی اسی طرح کی واردات ہوئی جب وہ اسی بینک سے 6 لاکھ روپے کا چیک کیش کرا کے گھر جا رہا تھا مشکوک افراد نے بینک سے اس کا پیچھا کیا اور گن پوائنٹ پر 6لاکھ روپے چھین لئے ۔ اس سلسلے میں جب نمائندہ اے پی پی نے ایس ایچ او تھانہ شاہ فیصل کالونی سے رابطہ کیا تو انہوں نے دونوں وارداتوں سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں میٹنگ میں ہوں لہذا آپ سے بات نہیں کر سکتا۔ پولیس نے ابتک واردات کی ایف آئی آر درج نہیں کی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ صحافی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.