بلوچستان کے شہریوںکو ریلیف فراہم کرنے اورگیس کمپنیوں کے متعلق انکے مسائل کے حل کیلئے جلد کوئٹہ میں اوگرا اپنا دفترقائم کریگی ، چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان
بدھ 22 مارچ 2017 19:14
(جاری ہے)
کوئٹہ چمبرآف کامرس ،انجمن تاجران سمیت تمام صارفین کے تجاویز وسفارشات خوش آئند ہیں جس کا بغورجائزہ لیاجائے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے کوئٹہ میں یو ایف جی کے حوالے سے منعقدہ سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرممبر فنانس اوگرا نورالحق اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس محمدامین راجپوت ،جنرل منیجر ایس ایس جی سی آغا محمد بلوچ ،سیکرٹری توانائی خلیق نظر کیانی اورکوئٹہ چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ،نائب صدر حاجی اختر کاکڑ، سینئر ممبر حاجی نیاز لالا ،انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا ودیگر بھی موجود تھے۔ سیشن کے آغاز پر شرکاء کو اوگرا کی جانب سے یو ایف جی کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل خان کاکہناتھاکہ یو ایف جی گیس سیکٹر میں انتہائی اہمیت کا حامل عنصر ہے اس لئے اس کی اہمیت کے پیش نظر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کی وجوہات اور دیگر سے آگاہی کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں ابھی تک اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیشنز منعقد کئے جاچکے ہیں جبکہ کوئٹہ میں (آج) جمعرات کو سیشن کاانعقاد ہورہاہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت حوصلہ افزاء ہے ،انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق اور دیگر کو دیکھتے ہوئے اوگرا نے بھی یو ایف جی کے حوالے سے بینچ مارک اسٹڈی کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں بین الاقوامی شہرت کے حامل کنسلٹنٹ کی مدد لی گئی ہے جو ویب سائٹ پر صارفین کیلئے دستیاب ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج کے سیشن میں اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد اورانڈسٹریز ،چیمبرآف کامرس ،آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ،میڈیا نمائندوں اور عام صارفین کی بڑی تعداد کو یو ایف جی کی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ان کے پوچھے گئے سوالات کے نہ صرف جوابات دئیے گئے بلکہ ان کے تجاویز کو بھی نوٹ کیاگیاہے جنہیں رپورٹ میں شامل کیاجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کا سیشن بہت کامیاب رہا جس میں تمام طبقات کے لوگوں نے بھرپورشرکت کرکے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کی ہیں ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اور بلوچستان میں چونکہ صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہے اور گھریلو صارفین کی تعداد زیادہ ہے اس لئے گیس کمپنیوں کے حوالے سے ملنے والی شکایات کا بغور جائزہ لیاجائیگا اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کو اس ضمن میں ہدایات جاری کی جائینگی ۔انہوں نے کہاکہ اوگرا کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جلد دفتر کھولاجائیگا تاکہ یہاں کے گیس صارفین اور دیگر کی شکایات کا ازالہ ہو اور گیس کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے کرنے میں آسانی پیداہوانہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو ہدایات جاری کی کہ سردیوں کے موسم میں بلوچستان میں سلیپ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صنعت وتجارت اور انڈسٹریز سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی جانب سے یو ایف جی بینچ مارک اسٹڈی کے حوالے سے دئیے گئے تجاویز کو حتمی رپورٹ میں شامل کیاجائیگا چونکہ یو ایف جی گیس سیکٹر میں انتہائی اہمیت کا حامل عنصر ہے ،اس لئے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے اور تجاویز لینے کیلئے اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں آگاہی سیشنز کاانعقاد کیاگیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.