وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 23مارچ کے حوالے سے پیغام
بدھ 22 مارچ 2017 23:23
(جاری ہے)
آج کا دن ہم سے یہ سوال کرتا ہے کہ ہم نے علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر مبنی نظام کی کس حد تک پاسداری کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک علیحدہ شناخت اور مملکت کے حصول کے لئے دی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں اتفاق و اتحاد اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے تین سال مربوط جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو یہ باور کرائیں کہ ان کی شناخت پاکستان ہے اور وہ پاکستان جہا ں انصاف اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے حکمران اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام نے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو یکسر نظر انداز کرکے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جس نے بر سر اقتدار آ کر زندگی کے ہر شعبے میں عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف اصلاحات متعارف کرائیں بلکہ انہیں قانونی حیثیت بھی دی۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں شفاف نظام کی مضبوط بنیادیں رکھ دی ہیں جو نئے پاکستان کی طرف ایک عملی قدم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.