مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے،آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاریاں مقررہ وقت پرمکمل کی جائیں، وزارت خزانہ دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں میں قریبی تعاون اور روابط کو یقینی بنایا جائے ، بجٹ کے حوالے سے تما م اسٹیک ہو لڈرز کی جانب سے مو صول ہونے والی تجاویز پر بجٹ کی حتمی تیاری کیلئے سنجیدگی سے غو ر کیا جائے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 23:44

مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے حوالے سے اقدامات ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ کی تیاریاں مقررہ وقت پرمکمل کی جائیں، وزارت خزانہ دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں میں قریبی تعاون اور روابط کو یقینی بنایا جائے ، بجٹ کے حوالے سے تما م اسٹیک ہو لڈرز کی جانب سے مو صول ہونے والی تجاویز پر بجٹ کی حتمی تیاری کے لئے سنجیدگی کے لئے غو ر کیا جائے۔

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2017-18 کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کیا کہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز کی تیاریاں اعلیٰ سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بزنس کمیونٹی، چیمبرز آف کامرس ، معاشی ماہرین اور پروفیشنلز سے تجاویزموصول ہوئیں ہیں ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔ وزیر خزانہ نے زور دیا کہ بجٹ کی تیاری بروقت مکمل کیا جائے اور تمام سرگرمیاں مقررہ وقت پر ختم کی جائیں۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں میں قریبی تعاون اور روابط کو یقینی بنایا جائے ۔ تاکہ بجٹ کے حوالے سے ایک جامع انداز میں کوششیں کی جا سکیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پائیدار اور کلی اقتصادی ترقی پر توجہ دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ بجٹ کو رمضان المبارک سے مکمل کر کے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔…(م د +وخ)

متعلقہ عنوان :