برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشت گردحملے میں پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک، 20 زخمی
پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملے کی شدید مذمت ، جانی نقصان پر افسوس کااظہار واقعے میں تھریسا مے محفوظ رہیں، جب تک حملے کا مقصد پتہ نہیں چل جاتا ہم واقعے کی دہشت گردی کے زمرے میں تحقیقات کریں گے،پولیس حکام
جمعرات 23 مارچ 2017 11:13
(جاری ہے)
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعے میں تھریسا مے محفوظ رہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جب تک حملے کا مقصد پتہ نہیں چل جاتا ہم واقعے کی دہشت گردی کے زمرے میں تحقیقات کریں گے۔دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر پل پر مشتبہ دہشت گردی کے ایک اور حملے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور طلبا سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے کہا کہ انہیں ویسٹ منسٹر پل پر پیش آنے والے واقعے پر طلب کیا گیا جس کے بعد اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔حملے کے بعد زیر زمین ٹرین اسٹیشن کو بھی پولیس کی درخواست پر بند کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جس نے پہلے ویسٹ منسٹر پل پر متعدد لوگوں کو گاڑی چڑھا کر زخمی کیا اور پھر پارلیمنٹ ہائو س میں چھری سے پولیس اہلکار کر حملہ کیا۔ دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھی لندن میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردریاں متاثر ین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.