اداکارہ بری لارسن امریکا کی پہلی صدارتی خاتون امیدوارکا کردار ادا کریں گی

جمعرات 23 مارچ 2017 13:33

اداکارہ بری لارسن امریکا کی پہلی صدارتی خاتون امیدوارکا کردار ادا ..
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ بری لارسن امریکا کی پہلی صدارتی خاتون امیدوار وکٹوریا وڈہال کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وکٹوریا وڈہال خواتین کے حقوق کی کارکن اور 1872 ء میں امریکا کی پہلی صدارتی خاتون امیدوار تھیں۔ وکٹوریا وڈہال کے کردار کو پردہ سکرین پر فلمایا جائے گا جس کے حقوق ایمزون حاصل کر لئے ہیں۔بن کوپٹ فلم کا سکرپٹ لکھیں گے۔فلم میں وکٹوریا وڈہال کا کرداربری لارسن ادا کریں گی۔