وزیراعظم نےرزق حلال سےمتعلق سوالوں کاجواب نہیں دیا،ڈاکٹرطاہرالقادری
انصاف ناپیداورجمہوریت کےنام پربادشاہت قائم ہے،قائداعظم نےاقلیتوں کےتحفظ کی بات کی کرپٹ ایلیٹ نےاکثریت سےحقوق چھین لئے،یوکےپارلیمنٹ کےباہرحملےکی مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے۔سربراہ عوامی تحریک کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مارچ 2017 17:14
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ کیا قائد اعظم نے پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ جب کسی وزیر اعظم سے اسکے محلات کے بارے میں سوال کیا جائے تو وہ جھوٹ بولے؟اور عام آدمی رزق حلال کے ایک ایک نوالے کو ترسے۔بیٹیاں والدین کے پاس شادی کے اخراجات نہ ہونے کے باعث بوڑھی ہوجاتی ہیں جبکہ حکمرانوں کو اپنے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اثاثوں کی تعداداور مالیت کا علم نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عام شہری کو عزت اور تحفظ دینے کیلئے حاصل کیا گیا تھا،مگر یہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ ایلیٹ نے آزادی اظہار کو سلب کرنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کر رکھے ہیں اور سچ بولنے والوں کو اپنی جان سے گزرنا پڑتا ہے ۔ پاکستان بننے سے قبل قابض انگریز کے عہد حکمرانی میں جلیانوالا باغ جیسے سانحات ہوتے تھے ،قیام پاکستان کے بعد جنرل ڈائر کی آمرانہ سوچ رکھنے والے حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 70سال کے بعد بھی قائد اعظم کے پاکستان میں انصاف قائم نہ ہو سکا ۔اقربا پروری ،ذخیرہ اندوزی ،چور بازاری اور لوٹ مار ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پاکستان کو قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہے اور اس مقصد کیلئے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دے رہے ہیں ،ظلم کی یہ سیاہ رات ڈھل کر رہے گی اور پاکستان میں انصاف کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ۔پاکستان کے 60 فی صد سے زائد امن پسند اور با شعور نوجوان پاکستان کو ہر قسم کی سیاسی برائیوں سے پاک کریں گے ۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے یو کے پارلیمنٹ کے باہر ہونیوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.