بھارت افغان ائرفورس کے ٹرانسپورٹ طیاروں، خراب ہیلی کاپٹروں کی مرمت کریگا
نئی دہلی دیکھ رہا ہے کہ وہ کس طرح کابل کی مدد کر سکتا ہے، بھارتی سفیر
جمعرات 23 مارچ 2017 18:51
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں بھارتی سفیر مان پریت ووہڑا کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ نئی دہلی افغانستان کے سوویت یونین ساختہ خراب پڑے ایم آئی 35 ماڈل کے 11 ہیلی کاپٹرز اور 7 سفری طیاروں کے نئے آلات خریدنے اور ان کی مرمت کے لیے تقریبا 50 ملین امریکی ڈالر خرچ کرے گا۔
ایک انٹرویو میں بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ نئی دہلی دیکھ رہا ہے کہ وہ کس طرح کابل کی مدد کر سکتا ہے، کیوں کہ افغانستان ایئر فورس کے خراب ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی بہت بڑی تعداد ہے، جن کے آلات بھی اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔بھارتی سفیر مان پریت ووہڑا کے مطابق نئی دہلی مجوزہ تجویز کی حتمی لاگت معلوم کرنے کے بعد آئندہ چند ماہ میں اس کی منظوری دے دیگا۔واضح رہے کہ افغانستان ایئر فورس کے زیادہ تر طیارے سوویت یونین دور کے ہیں، مگر بعد ازاں روس پر مغرب کی جانب سے پابندیوں کے باعث افغانستان کو فوجی مدد فراہم نہیں کی جاسکی، جس وجہ سے طیارہ اڑنے کے قابل نہیں رہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.