مہمند ایجنسی میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا
جمعرات 23 مارچ 2017 21:24
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں روایت کے مطابق یوم پاکستان جو وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔
صبح کا آغاز پی اے مہمند آفس میں تلاوت کلام پاک اور پرچم کشائی سے کی گئی، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور مہمند رائفلز ہیڈ کوارٹر ونگ کمانڈر کرنل محمد عمیر نے پرچم کشائی کی اور لیویز فورس کے دستے سے سلامی لی۔ اس موقعہ پر اے پی ایز نوید اکبر خان، حمیداللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان، ایجنسی سپورٹس منیجر اور مہمند ایجنسی کے تمام اقوام کے سرکردہ قبائلی مشران جبکہ قبائلی علاقہ اور پشاور کے سینئر صحافیوں حضرت خان مہمند، گل حیان باجوڑی ، زاہداللہ وزیر ، ظفر وزیر اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اس موقعہ پرعمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بانی رہنمائوں کے سخت جدوجہد اور مسلمانوں کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ پاک سر زمین کی سربلندی اور حفاظت کے لئے سیکیورٹی فورسز ، افسران، عوام اور تمام با شعور طبقوں نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ حکومت اورقبائلی عوام مل کربدامنی اور انتشار کے منصوبے ناکام بنائینگے۔ پاکستان ابھرتی عالمی قوت ہے جوپاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہیں۔ اس کے بعد یوم پاکستان کے حوالے سے مہمند سپورٹس اینڈ کلچر اور پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی میں منعقد ہوئی جسمیں تیسرے مہمند سپورٹس اینڈ کلچر میلے کے رسہ کشی، باکسنگ، جمناسٹک اور کتوں کے دوڑ کے اختتامی مقابلے ہوئے۔تقریب میں عمائدین ، جوانوں ، اور کھلاڑیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر لیویز فورس ، مہمند سپورٹس فیسٹیول کے مقابلوں کے فاتح ٹیموں اور دینی مدارس کے سپورٹس دستے نے گرائونڈ میں مارچ کیا اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔اسی طرح کورنمنٹ ہائی سکول حاجی یار جان نے پی ٹی شو اور گورنر ماڈل سکول کے طلباء نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے۔تقریب کے لئے گرائونڈ کو سبز ہلالی پرچموں اور غباروں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند اور مہمند رائفلزونگ کمانڈر اور دیگر حکام نے کھلاڑیوں اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.