آئی ٹی ایف نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلوں میں انکار پر ہانگ کانگ کیخلاف انٹرنیشنل ٹریبیونل کو کیس ریفرکردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 11:45

آئی ٹی ایف نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلوں میں انکار پر ہانگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلوں میں انکار پر ہانگ کانگ کے خلاف انٹرنیشنل ٹریبیونل کو کیس ریفرکر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالق رحمانی نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اوشینا گروپ ٹو کا سیمی فائنل آئندہ ماہ 7 سے 9 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلا جانا تھا تاہم ہانگ کانگ نے آئی ٹی ایف کو آگاہ کیا تھا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاکستان میں ٹائی میں شرکت نہیں کریں گے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہانگ کانگ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کو واک اوور دیدیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایف کے قوانین کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے انکار پر ان کا کیس انٹرنیشنل ٹریبیونل کو ریفر کردیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :