دہشت گرد تنظیموں کے پرچم کیساتھ روسی فوجیوںکی سیلفیاں اور تنظیم کے بیج لگانا قبول نہیں، ترکی
جمعہ 24 مارچ 2017 15:39
(جاری ہے)
وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر جھڑپوں کے فورا بعد کل روسی چارج ڈی افئیرز کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ۔
انھیں اس واقعے پر ترکی کی بے چینی سے آگاہ کیا گیا اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ یوم نوروز کی تقریبات میں روسی فوجیوں نے شرکت کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور اس کی شام میں شاخ وائے پی جی کے پرچم کیساتھ ان کے بیج لگا کر پوز دئیے تھے ۔ ترکی نے اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔وزیر دفاع فکری اشک نے بھی شام میں روسی فوجیوں کیطرف سے دہشت گرد تنظیموں کے بیج لگا کر تصویریں اتروانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور روس کیطرف سے ان تنظیموں کیساتھ تعاون کو ترکی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کر سکتا ۔ ترکی کسی دہشت گرد تنظیم کو استعمال کرتے ہوئے کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے خلاف ہے کیونکہ اس طرح مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھ جائیں گے ۔ ہم اپنے اس موقف کو بیان کرتے رہیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ اور روس عقل سلیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کیساتھ تعاون کو ختم کر دیں گے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.