بنگلہ دیش میں 2 بم دھماکوں میںپولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک،40سے زائد زخمی ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
کمانڈوز نے چوبیس گھنٹے سے زائد وقت تک عمارت میں پھنسے 78 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن صبح 7 بجے شروع ہوا ، بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ترجمان کرنل راشد الحسن کا بیان
اتوار 26 مارچ 2017 14:30
(جاری ہے)
صلحت میڈیکل کالج ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل افسر عتیق الاسلام نے بتایا کہ دھماکوں میں آرمی، پولیس اور سیلیٹ سیکیورٹی کے افسران سمیت 30 سے زائد سے افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے فوری طور پر کسی مخصوص دہشت گرد گروپ کو بم دھماکوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔آرمی کمانڈوز 5 منزلہ عمارت میں چھپے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف پچھلے کئی گھنٹوں سے آپریشن میں مصروف تھے جس میں انہیں بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل تھی۔مسلح افواج کے ترجمان کرنل راشد الحسن کا قبل ازیں کہنا تھا کہ کمانڈوز نے چوبیس گھنٹے سے زائد وقت تک عمارت میں پھنسے 78 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔انہوں نے کہا کہ داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن صبح 7 بجے شروع ہوا اور کمانڈوز اور گرانڈ فلور کے اپارٹمنٹ میں موجود مشتبہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے عمارت میں موجود مشتبہ دہشت گردوں کی تعداد نہیں بتائی، تاہم پولیس کے مطابق ان کی تعداد کم از کم 2 ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔پولیس ترجمان زیدان الموسی کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے، پولیس نے انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بمبار نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تاہم اس سے کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔قبل ازیں 17 مارچ کو بھی بنگلہ دیش کی انسداد دہشت گردی پولیس فورس ریپڈ ایکشن بٹالین کی بیرکوں کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.