خانہ ومردم شماری مہم کو حکومت کے وضع کردہ منصوبہ کے مطابق مکمل کیا جائے
درست اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تاکہ نتائج کی شفافیت کے ساتھ ساتھ آئندہ قومی ترقی کی پالیسیاں تشکیل دی جا سکیں، صوبائی وزیر بلدیات
اتوار 26 مارچ 2017 15:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مردم شماری فیلڈ سٹاف اپنے شناختی کارڈ اور علامتی جیکٹس ضرور پہنیں تاکہ ان کی شناخت سے عوام کوبھرپور تعاون میسر ہواور ان کو درپیش مسائل انتظامی افسران فوری حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مردم وخانہ شماری خوش اسلوبی اور عوام کے بھرپور تعاون سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہخانہ شماری ومردم شماری کے سلسلے میں لوگوں کا جذبہ قابل دید ہے ۔عوام جس ذوق و شوق کے ساتھ خانہ شماری ومردم شماری کی ٹیموں کومطلوبہ معلومات فراہم کر رہے ہیں اس بات کی عکاسی ہے کہ عوام شعور یافتہ ہو کر اپنی تعمیر و ترقی کے عمل کو فوقیت اور اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے خانہ شماری ومردم شماری کا انعقاد کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہر قسم کے وسائل عوام کو براہ راست فراہم کر کے ہی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحیح مردم شماری قومی یکجہتی، بہتر منصوبہ بندی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی ملک میں قومی، صوبائی اور بلدیاتی انتخابی حلقے قائم کئے جاتے ہیں۔آبادی کے حجم کوٹائون کمیٹی، میونسپل کمیٹی،میونسپل کارپوریشن، میٹروپولیٹین کارپوریشن وغیرہ میں تبدیل کرنے کے لئے بھی مردم شماری بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی مردم و خٰانہ شماری2017ء میں کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خانہ شماری و مردم شماری کے لئے تمام حکومتی اداروں نے مر دم شماری ٹیموں کے ساتھ مل کرمعاونت کا کام سر انجام دینا شروع کر دیا ہے اب لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ہر قسم کی مطلوبہ معلومات ان ٹیموں کو فراہم کریں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.