پاسپورٹ آفس کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق مقدمے کی سماعت ملتوی
وزیر مملکت داخلہ کی اسمبلی میں یقین دہانی کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ملازمین کا اظہار تشویش
اتوار 26 مارچ 2017 20:40
(جاری ہے)
ریگولائرائزیشن سے متعلق استفسار پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیکش آفسر مسٹر طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متذکرہ ملازمین کے ریگو لائرائزیشن سے متعلق دستاویزات موصول ہو گئی ہیں جن پر پیش رفت ہو رہی ہے ۔
اس پر فاضل جج نے دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 15مئی 2017تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گزاروں کے وکیل طرف سے جلد تاریخ دینے کی استدعا پر فاضل جج نے کہا کہ ریگو لائرائزیشن میں کچھ وقت لگے گا اس لئے یہ مہلت کافی ہے ۔ یاد رہے کہ متعلقہ ملازمین 10,12سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جبکہ متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود انہیں تاحال مستقل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بعض ملازمین بیرون ملک پاکستانی مشنوں میں تعینات کئے گئے ہیں جہاں انہیں کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر کہا تھا کہ متذکرہ ملازمین کا معاملہ ایک ماہ میں حل کر دیا جائے گا اور ان کو تمام بقایا جات اور مراعات کی ادائیگی کے ساتھ مستقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ کو فنڈ موصول ہو چکے ہیں تاہم متذکرہ مدت گزرنے کے باوجود اس ضمن میں تاحال کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آئی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہیں مالی اور ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاضل عدالت کے طلب کئے جانے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا تھا تاہم حالیہ پیشی پر سیکشن افسر مسٹر طاہر نے پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کیاکہ متذکرہ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق دستاویزات موصول ہوچکی ہیں جن پر کام جاری ہے ۔ (بشیر)مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.