دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد جاری رہے گی ‘طاہر محمود اشرفی
دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے فکری اتحاد کیلئے اہم قدم ہو گی قومی بیانیہ کے سلسلہ میں وفاقی مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ کے ساتھ علماء اور مذہبی جماعتوں کے رابطے موجود ہیں اور پاکستان علماء کونسل 12اپریل کو قومی بیانیہ کا عملی تصور پیش کرے گی‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل
پیر 27 مارچ 2017 19:21
(جاری ہے)
وزیر داخلہ کی طرف سے اسلامی ممالک کے سفراء سے رابطہ درست قدم ہے لیکن سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اور فیس بک ، ٹیوٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر عالمی سائیٹس کے ذمہ داران سے رابطہ کر کے مستقل بنیادوں پر معاہدے کیے جائیں۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے فکری اتحاد کیلئے اہم قدم ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ، سیاسی و مذہبی قیادت کو آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید و حمایت کرنی ہو گی ۔ قومی بیانیہ کے سلسلہ میں وفاقی مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ کے ساتھ علماء اور مذہبی جماعتوں کے رابطے موجود ہیں اور پاکستان علماء کونسل 12اپریل کو قومی بیانیہ کا عملی تصور پیش کرے گی، اس سلسلہ میں 6 اپریل کو اسلام آباد مسجد الفتح میں اجلاس ہو گا جس میں قومی بیانیہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر آئی ایس آئی ، ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے تحت کمیٹی قائم کرنی چاہیے اور ایسا قانون وضع کرنا چاہیے جس میں تمام ملک کے ادارے سائبر کرائم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا عالمی اسلامی عسکری اتحاد کی افواج کا سربراہ بن کر جانا پاکستان اور عالم اسلام کیلئے ایک بہترین قدم ہے اور پاکستان علماء کونسل اس کی مکمل تائید کرتی ہے ۔ عالمی اسلامی عسکری اتحاد فرقہ بنیادوں پر نہیں بلکہ مسلم امہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے بچانے کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس کی مخالفت انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.