ڈاکٹر طاہر القادری ہسپتال میں زیر علاج ،حالت پہلے سے بہتر ہے،ترجمان عوامی تحریک
ڈاکٹرز کے مطابق مرض کی مکمل تشخیص کیلئے مزید ٹیسٹ ہونگے،انتڑیوں میں ’’بلاکیج ‘‘ہے ،خرم نواز گنڈاپور سراج الحق، شیخ رشید، فاروق ستار، عابدہ حسین، میاں منظور وٹو، راجہ ناصر عباس، انصار برنی، سینیٹر کامل آغا،سردار عتیق، میاں محمود الرشید، ندیم افضل چن ،ابرار الحق کا فون، صحت یابی کیلئے دعا صحت یابی کیلئے بکروں کے صدقے، اقلیتی رہنمائوں کی طرف سے بھی نیک تمنائوں کا اظہار
پیر 27 مارچ 2017 23:08
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انتڑیوں میں بلڈ سرکولیشن نہیں ہورہی اور انتڑیوں میں تنگی بھی ایک وجہ بیان کی گئی ہے تاہم اصل وجہ کا علم مکمل رپورٹس آنے کے بعد ہو سکے گا۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سربراہ شیخ رشید، فاروق ستار، بیگم عابدہ حسین، میاں منظور وٹو، مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، انصار برنی، سینیٹر کامل علی آغا، صاحبزادہ حامد رضا، سینیٹر میاں عتیق، سردار عتیق الرحمن، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، ندیم افضل چن، ابرار الحق نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ٹیلیفون کر کے سربراہ عوامی تحریک کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی، نیز غیر مسلم مذہبی رہنمائوں ڈاکٹر جیمز چنن، ریورنڈ سیموئل، بشپ انڈریوفرانسس، بشپ نذیر عالم، سردار بشن سنگھ، سردار جنم سنگھ، پنڈت بھگت لعل، ڈاکٹر منوہر چاند نے سربراہ عوامی تحریک کی جلد صحت اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ا ہل وطن اور سیاسی، سماجی ، اقلیتی رہنمائوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے احباب سے اپیل کی کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی تک اپنی خصوصی دعائوں میں یادرکھیں۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے رہنمائوں و عہدیداروں نے بکروں کے صدقے دئیے ،تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اندرون و بیرون ملک قائم گوشہ درود میں سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس ضمن میں مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز جامع مسجدا لمنہاج اور گوشہ درود میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.