ْ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت، سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کی فراہمی کے لئے 38 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری، نان فائلرز کے لئے بینکوں کے لین دین پر 0.4 فیصد کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی مدت میں 30 جون تک توسیع دینے کا فیصلہ
منگل 28 مارچ 2017 18:50
(جاری ہے)
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صرف ان ملوں کو برآمد کی اجازت ہو گی جو کاشتکاروں کے گزشتہ سیزن کے واجبات ادا کر چکی ہیں اور مکمل صلاحیت کے مطابق کرشنگ کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی برآمد کی مدت میں 31 مئی 2017ء تک توسیع کرنے اور برآمدی مقدار بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ چینی کی مقامی قیمتوں پر نظر رکھی جائے گی اور اگر ان پر کوئی منفی اثر پڑا تو چینی کی برآمد روک دی جائے گی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے پیش کردی ایک سمری پر ای سی سی نے نان فائلرز کے لئے بینکوں کے لین دین پر 0.4 فیصد کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی مدت میں تیس جون تک توسیع دینے کی منظوری دی۔ اسی طرح پاکستان سٹیل ملز کراچی کے ملازمین کو دسمبر 2016 کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 38 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔اسی طرح وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی سمری پر ای سی سی نے سرکاری شعبے کے لیے ستر لاکھ پچاس ہزار ٹن گندم کی خریداری کے ہدف کی بھی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح پی پی ایل کی کندھ کوٹ فیلڈ سے گیس مختص کرنے کے حوالے سے پیش کی گئی سمری کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے تحت تھرمل پاور سٹیشن گدو کے لئے 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں پی پی ایل یکم جون 2017ء یا نئی پائپ لائن کی کمیشننگ کی تاریخ سے اضافی پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس برائے راست تھرمل پاور سٹیشن گدو فراہم کرے گی۔ اسی طرح پاور سٹیشن کے ذمہ گیس کے واجبات کا معاملہ بھی مفاہمت سے طے کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.