حافظ آباد،روزگار کیلئے ترکی جانیوالے نوجوان کو ایجنٹوں نے زہر دیکر مار ڈالا
منگل 28 مارچ 2017 19:35
(جاری ہے)
حافظ آباد کے علاقہ توحید نگر کے رہائشی سیف اللہ کا بائیس سال بیٹا عثمان حسن چھ ما ہ قبل ایجنٹ مافیا کے زریعے ترکی گیا ،عثمان کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹوں نے پہلے ان سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے لئے اور پھر مزید چار لاکھ روپے بھی وصول کیے،،،ایجنٹ اس سے چھ ماہ تک کام کرواتے رہے لیکن اسے ایک پیسہ بھی تنخواہ نہیں دی،،، ترکی میں مقیم ایجنٹوں نے اکمل،عرفان،گلزار اور کاظم وغیرہ نے مزید رقم نہ دینے پر عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زہر دے دیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
انکا کہنا تھا کہ سنگدل ایجنٹ جب عثمان کو تشدد کا نشانہ بناتے تو ہمیں فون کرتے جس سے ہمیں اپنے بیٹے کی چیخیں سناتے۔عثمان کی والدہ ،بہن اور بھائی کا کہناتھا کہ انہیں تو یہ امید تھی کی عثمان کے بر سر روزگار ہونے سے انکے حالات بہتر ہو جائینگے لیکن کیا پتا کہ عثمان سے ایجنٹ اتنا انسانیت سوز سلوک کرینگے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ظالم ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔عثمان کی ہلاکت کی خبر جب انکے گھر پہنچی تو وہاں کہرام برپا ہو گیا،،،عزیز،رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،،،،غم سے نڈھال عثمان کی والدہ اور دادی بین کرتی رہیں۔روزگار کے لئے ترکی اور یونان جانے والے کئی نوجوان اپنی قیمتی جانیں ضائع کرچکے ہیں ،،چند ماہ قبل بھی حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان ترکی میں کشتی الٹنے اور فورسزکی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔روزگار کا جھانسہ دیکر غریب سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرنا تو حکومت کا فرض ہے تو وہیں پاکستان میں نوجوانوں کو بہتر روزگار کی فراہمی بھی حکومت ہی کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔تاکہ آئندہ کسی کا لخت جگر روشن مستقل کے خواب لیے اس دنیا سے نہ رخصت ہو جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.