روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا
زرکون کروز میزائل 7400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے 800 کلومیٹر تک دور کسی بحری جہاز کو تباہ کرسکتا ہے
منگل 28 مارچ 2017 23:23
(جاری ہے)
یہ بحری جہاز شکن میزائل ہے جس کی آزمائشیں جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی جبکہ 2022 تک اسے روسی بحریہ کے سپرد کرنا بھی شروع کردیا جائے گا۔
زرکون اتنا تیز رفتار ہے کہ اس وقت دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا جبکہ روایتی ہتھیاروں کے علاوہ اسے ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔ روسی بحریہ کیلیے بنائے گئے زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کی رینج 800 کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہوگی۔اسکریم جیٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زرکون کسی لڑاکا طیارے کی مانند بڑی تیزی سے ہوا اپنے اندر کھینچتا ہے جو اس میں موجود ایندھن کو زبردست دباؤ پر جلاتی ہے۔ البتہ روایتی جیٹ انجنوں کے برخلاف اس میں کوئی متحرک پرزہ یا ٹربائن نہیں جس کی وجہ سے اس میں میکانیکی خرابی (مکینیکل فیلیور) کا بھی کوئی امکان نہیں۔بھارت اور روس مشترکہ طور پر ’’براہموس 2‘‘ ہائپرسونک کروز میزائل پر بھی کام کررہے ہیں جو آواز سے دگنی رفتار پر پرواز کرنے کے قابل ہوگا۔ قوی امکان ہے کہ زرکون سے متعلق خبریں آنے کے بعد بھارت یہی ٹیکنالوجی ’براہموس 2‘ کیلیے فراہم کرنے پر اصرار کرے گا جس سے نہ صرف برصغیر بلکہ ساری دنیا کا امن بھی شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.