پاکستانی نژاد امریکی جوڑے کے گھر میں توڑ پھوڑ۔ قرآن پاک کو بھی شہید کیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 مارچ 2017 10:59
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر 24 مارچ سے 27 مارچ کے درمیان نقب زنی اور چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ شعیب نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چوری ہمارے مسلمان ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔
جیسے ہی چور گھر میں داخل ہوا اسے علم ہوا کہ یہاں مسلمان مقیم ہیں لہٰذا اس نے سب چیزیں لے اُڑنے کا تہیہ کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران برآمد ہونے والے شواہد اور فنگر پرنٹس سے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد ربیکا لنک نامی ایک امریکی لڑکی نے ''Go Fund me''کے نام سے ایک پیج بنایا تا کہ مسلم جوڑے کے نقصان کی بھرپائی کی جا سکے۔ اس پیج کے ذرہعے اب تک 7 ہزار ڈالر اکٹھا کیےجا چکے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیار نفرت سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔ شعیب نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ہم خوفزدہ ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد لوگوں کی محبت اور ان کے ہمارے لیے یکجہتی کو دیکھ کر ہمارا امریکہ اور انسانیت پر یقین پھر سے بحال ہو گیا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ اس طرح کی چیزوں کو خود پر حاوی نہ کریں کیونکہ اس طرح نفرت پھیلانے والوں کی جیت ہو گی۔ ہم ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہونے دینا چاہتے اور نہ ہی ہم یہاں سے بھاگ کر کہیں اور جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.