ماس گراٹ سخت گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت سے بھر پور کئی کٹائیاں دینے والا چارہ ہے، ماہرین زراعت

پیر 3 اپریل 2017 14:17

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) ماہرین زراعت نے بتا یا ہے کہ ماس گرا ٹ سخت گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت سے بھر پور کئی کٹائیاں دینے والا غذائیت سے بھر پور اور زود ہضم چارہ ہے جس کی کاشت کے ذریعے مویشیوں کی چارے کی مطلوبہ ضروریات بآسانی پوری کی جا سکتی ہیں۔انہوںنے بتا یا کہ مئی اور جون کے مہینوں میں اکثر مویشیوں کیلئے سبز چارے کی کمی ہو جاتی ہے جسے ماس گراٹ ، اگیتی مکئی اور سدا بہار کی فصل کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ماس گراٹ کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کیا جائے اور پہلا پانی کا شت کے فوراً بعد لگاتے ہوئے بعد میں فصل کی ضروریات اور موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مویشی پال حضرات موسم گرما میں مویشیوں کیلئے چارے کے طور پر مکئی ، سدا بہار ، جوار اور ماٹ گراس کی فصل کاشت کر کے بھر پور منافع حاصل کر سکتے ہیں نیز جوار اور سدا بہار کی فصل اپریل سے مئی تک جبکہ مکئی کی کاشت رواں ماہ سے ستمبر تک کی جا سکتی ہے تاہم ماٹ گر اس کی جڑیں جولائی میں کاشت کر کے جانوروں کیلئے بہترین چارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

انہوںنے بتا یا کہ چارے کی بہتر پیداوار کیلئے مکئی کا 32 کلو گرام معیار ی بیج فی ایکڑ ، سدا بہار 15کلو گرام فی ایکڑ ، جوار 20کلو گرام فی ایکڑ ، ماٹ گراس 11ہزار فی ایکڑ کاشت کر کے مویشیوں کی چارے کی ضروریات کو پورا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی زرخیزی میں اضافے کیلئے گوبر کی کھاد کے 15گڈے فی ایکڑ ڈالیں اور مٹی پلٹنے والا ہل ایک مرتبہ چلا کر اس کے بعد عام ہل تین دفعہ چلاتے ہوئے سہاگہ سے زمین ہموار کر لی جائے ۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں فری ہیلپ لائن پر صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :