میانمار میں روہنگیا اقلیت کی نسل کشی نہیں ہو رہی ہے،آنگ سانگ سوچی
جمعرات 6 اپریل 2017 14:39
(جاری ہے)
میانمار کی ڈی فیکٹو رہنما کے مطابق ملک میں واپس آنے والے روہنگیا مسلمانوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا جائے گا۔
آنگ سانگ سوچی نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ میانمار میں مسلمان اقلیت کا نسل کی بنیاد پر قتل عام ہو رہا ہے۔ میرے خیال سے میانمار میں کیا ہو رہا ہے کے حوالے سے نسلی صفائی جیسی اصطلاح کا استعمال بہت سخت ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہاں بہت دشمنی ہے۔ وہاں مسلمان مسلمان کو مار رہے ہیں اگر انھیں لگتا ہے کہ وہ حکام سے تعاون کر رہے ہیں۔یہ صرف کسی ایک کمیونٹی کو ختم کرنے کی بات نہیں ہے جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں۔ لوگ تقسیم ہوئے ہیں اور ہم اس تقسیم کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آنگ سانگ سوچی کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو مارگریٹ تھیچر ہیں اور نہ ہی مدد ٹریسا لیکن ایک ساستدان ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس معاملے پر پہلے ہی جواب دے چکی ہیں۔انھوں نے مزید کہا یہ سوال مجھ سے سنہ 2013 سے پوچھا جا رہا ہے جب رخائین میں حالات خراب ہوئے تھے۔ صحافی مجھ سے سوالات کرتے ہیں اور میں ان کا جواب دیتی ہوں تاہم لوگ کہتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کہا۔ صاف بات یہ ہے کہ میں لوگوں کی خواہش کے مطابق بیان نہیں دیتی ہوں۔آنگ سانگ سوچی کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں کہ اکتوبر حملے کیوں کیے گئے لیکن یہ امن کے عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی میانمار کی فوج کو اپنی مرضی کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی تھی۔آنگ سانگ سوچی کو اس وقت بین الاقوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب میانمار کی حکومت نے شمالی ریاست رخائین میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔میانمار کی فوج نے گذشتہ سال سرحدی محافظوں پر ہونے والے حملوں کے بعد فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس آپریشن کے دوران فوج پر روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل، تشدد اور ریپ کے الزامات عائد کیے گئے یہاں تک کہ 70,000 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش بھاگنا پڑا۔اقوام متحدہ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے مقدمات کی جانچ پڑتال کرے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.