وزیر اعلی پنجاب مباحثہ ‘تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلوں کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
وزیر اعلی پنجاب کا سکولوں اور کالجز میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کروانا احسن اقدام ہے ‘طلباء زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں اور علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں ‘اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں‘شیخ وسیم اختر کا خطاب
ہفتہ 8 اپریل 2017 22:36
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک رشید احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا سکولوں اور کالجز میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کروانا احسن اقدام ہے اس سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے تا کہ کوئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ۔ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ تعلیم ہے معیاری اور اعلیٰ تعلیم کا حصول ہر طالب علم کا حق ہے کیونکہ بہترین نظام تعلیم سے ہی ممکن ہے ۔علاوہ ازیں گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار بوائز میں بھی وزیر اعلی مباحثہ ، تقریر اور مضمون نویسی کے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی قصور احمد لطیف ‘پرنسپل کالج ہذا زاہد حسین ‘اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر نے اس موقع وزیر اعلی ادبی پروگرام میں اول ، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ وسیم اختر نے کہا کہ موجودہ حکومت معیار ی تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممکن کوششیں کر رہی ہے اور سرکاری سکولوں اور کالجوں کے فزیکل انفراسٹرکچر ، کوالٹی آف ایجو کیشن اور اساتذہ کی استعداد کار میں بہتری کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حصول تعلیم کیلئے محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں اور علم کے حصول کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں کیونکہ نئی نسل ہی پاکستان کے مستقبل کی معمار اور ضمانت ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.