سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی چوتھی برسی ملک بھر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ہفتہ 15 اپریل 2017 20:21
(جاری ہے)
صاحبزادہ فضل کریم زندگی بھر طالبانائزیشن کے خلاف ایوانوں اور میدانوں میں آواز اٹھاتے رہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حسن رضا نے جامعہ رضویہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم زندگی کی آخری سانس تک دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔وہ حریت فکر کے مجاہد تھے۔صاحبزادہ فضل کریم اہل حق کے دلیر اور بے باک رہنما تھے۔ان کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں طالبانائزیشن کے خلاف سب سے پہلی آواز صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے بلند کی۔ قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے صاحبزادہ فضل کریم نے شاندار خدمات سر انجام دیں ۔ سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی دینی و قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم سفیر امن اور سفیر عشق رسول تھے۔ان کی زندگی کا ہر لمحہ نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے وقف رہا۔ مفتی فضل جمیل رضوی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی جرأت مندانہ جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم محدث اعظم پاکستان کے قابل فخر بیٹے تھے۔وہ زندگی بھر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ننگی تلوار کی طرح تھے۔مولانا تنویر الاسلام نقشبندی نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا روشن کردار سیاسی جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے۔و ہ بااصول اور باضمیر سیاسی و دینی رہنما تھے۔ارشد مصطفائی نے چھانگا مانگا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم دو مرتبہ قومی اسمبلی اور دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے باوجود درویشانہ زندگی گزارتے رہے۔صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی برسی کے سلسلہ میں گوجرانوالہ میں مولانا اکبر نقشبندی، سمندری میں علامہ پیر حامد سرفراز قادر ی، گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، منڈی بہائو الدین میں صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، واہ کینٹ میں سید جواد الحسن کاظمی ، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی، میانوالی میں صاحبزادہ عبد المالک ، بھکر میں مولانا محمد موسی طاہر ، ملتان میں مولانا قاری فیض بخش رضوی، ناروال میں علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے اجتماعات سے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.