ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی عام آدمی کے روپ میں فرائی چکس کچن، لائسنس چیک کرنے کی کوشش
میں عام آدمی ہوں، پیسوں کے عوض کیا کھا رہا ہوں یہ دیکھنا میرا حق ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مکالمہ " کھانا کھائیں ، چلتے بنیں، ہم کیا کھلاتے ہیں، کیسے بناتے ہیں، آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں" ناقص صفائی، انتہائی گندہ کچن ثابت ہونے پر ہوٹل سیل، مزاحمت پرمقدمہ درج کروا دیا گیا کنزیومر رائٹس کے تحت کوئی بھی کچن چیک کر سکتا ہے، نہ دکھانے پر لائسنس کینسل ہو گا‘نورالامین مینگل
اتوار 16 اپریل 2017 21:40
(جاری ہے)
"میں دیکھنا چاہتا ھوں میرے پیسوں کے عوض مجھے کیا کھلایا جا رہا ہے اور مجھے کھلایا جانے والا کھانا کیسے حالات میں بنایا جا رھا ہی"۔
ان سوالات پر ایف سی فرائی چکس انتظامیہ کا موقف تھا کہ "عام آدمی کو کچن میں جانے کی اجازت نہیں، آپ کچن میں نہیں جا سکتی" ۔ انتظامیہ نے مزید سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ " آپ کھانا کھائیں اور یہاں سے چلتے بنیں، ہم کیا کھلاتے ہیں، کیسے بناتے ہیں، آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں"۔ تمام حالات دیکھتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو موقع پر بلایا اور کچن چیک کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ٹیم کی چیکنگ کے بعد ناقص اجزاء اور بد ترین صفائی پر ایف سی فرائی چکس سیل کر دیا گیا۔ کچن میںپھیلی گندگی کے علاوہ آٹا اور دیگر اشیاء خودونوش زمین پر انتہائی گندی جگہ پر رکھی گئی تھی۔ ایکسپائر ڈبل روٹی اور بن استعمال کیے جا رہے تھے۔ مزید براںلائسنس کی عدم موجودگی اور مزاحمت پر مالک کے خلاف قریبی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ اس حوالے سے ٖڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹس کے کچن پبلک پراپرٹی ہیں، کوئی بھی گاہک کسی بھی ہوٹل کا کچن کسی بھی وقت چیک کر سکتا ہے۔ عام آدمی کو کچن چیک کروانے سے انکار کرنے پر سخت کاروائی ہو گی۔ اس حوالے سے جلد قانونی تقاضے پورے کر کے عوامی آگاہی مہم چلا کر عوام کو مطلع کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.