بہترین کوالٹی کی وجہ سے مانگ میں بھی اضافہ ہوگا،دوست کیڑوں کا سٹاک جمع

جمعرات 20 اپریل 2017 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء)پنجاب میں کپاس کی قیمت میں اضافہ ہونے کے امکانات روشن ہیں،محکمہ زرعت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے کپاس کی پیداوار ماضی کی نسبت زیادہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں کپاس کی کاشت میں اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت میں بھی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔،پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ مجموعی پیداوار کا تقریباً 80فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے ،کپاس کی پیداوار سے ٹیکسٹائل ملوں اور ہزاروں چھوٹے یونٹس کو خام مال فراہم کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال کپاس کی پنجاب میں کاشت موثر اندز ہورہی ہے ، کپاس کو سیکڑوں کے حملے سے محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس وجہ سے کپاس آلودگی سے بھی محفوظ رہے گی ،کپاس کی کوالٹی بہتر ہونے کی وجہ سے اس کی مانگ میںبھی اضافہ متوقع ہے ،محکمہ زراعت نے دوست کیڑوں کا سٹاک جمع کرلیا ہے جو دشمن کیڑوں کو تلف کریںگے۔