قمرزمان کائرہ کے کزن مشتاق چودھری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:32

قمرزمان کائرہ کے کزن مشتاق چودھری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسراورسابق وفاقی وزیر اطلاعات چودھری قمرزمان کائرہ کے کزن مشتاق چودھری مختصر علالت کے بعد ہفتہ کی صبح لالہ موسیٰ(ضلع گجرات) میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر75 سال تھی۔مشتاق چودھری کا شمارپی ٹی وی کے ان چندپروڈیوسرز میںہوتاہے جنہوں نے پی ٹی وی کے عروج کے دور میں یادگار ڈرامے پروڈیوس کیے۔

(جاری ہے)

ان کے مشہور ڈراموںمیں آپ کاخادم (شیداٹلی) ، شب دیگ، حویلی، گگھوگھوڑے،علی بابا،فیصلہ،آنکھ مچولی، آنکھ اوجھل، پانچوںگھی میں،ہری بھری چھاں ،ست رنگی سویر،تریل،پرے دی وا، سجری رت، ہوک،محب وطن ، روشنی وغیرہ قابل ذکرہیں ۔ ان کا پی ٹی وی کا کیریئر27سال پرمحیط ہے۔ان کوکئی دفعہ پی ٹی وی ایوارڈ سے نوازاگیااور متعدددفعہ نامزد کیا گیا ۔اس دوران انہوں نے کئی نئے فنکارمتعارف کرائے جوبام عروج پر پہنچے۔ان کی دریافتوں میں ارم حسن ، مدیحہ شاہ،زرقا اور دیگر کئی معروف فنکارشامل ہیں۔ مشتاق چودھری مرحوم کی نمازجنازہ آج (اتوار)صبح ساڑھے گیارہ بجے ان کے آبائی قبرستان واقع موضع گنجہ ،لالہ موسیٰ میںاداکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :